ابنا: بحرین میں ہزاروں خواتین نے بحرین کےبےگناہ ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے پر آل خلیفہ کی منحوس اورظالم حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ بحرین کی امریکہ و اسرائیل نواز منحوس و ظالم حکومت نے بیس سے زائد ڈاکٹروں کو زخمی مظاہرین کا علاج کرنے کے جرم میں پانچ سے پندرہ سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے،جس کے خلاف بحرین کی ہزاروں خواتین سڑکوں پرنکل آئی ہیں بحرینی خواتین نے جیل میں قید خواتین اور ڈاکٹروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اپوزیشن جماعت جمیعت الوفاق کا کہنا ہے کہ بحرین کی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کے اشارے پر بحرینی عوام کے جمہوری حقوق کو پامال کررہی ہے اور آل لیفہ حکومت کا انجام بھی صدام ، مبارک ، بن علی اور قذافی جیسا ہی ہوگا کیونکہ یہ سبھی خائن عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے پیارے تھے۔...........
/169